سونے کی قیمت میں دو دن کے دوران تاریخی کمی ہو گئی۔
گزشتہ روز سونا 24300 روپے سستا ہوا تھا ، دو دن کے دوران سونا 32400 روپے سستا ہو گیا ہے۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں مزید 8100 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونا 6945روپے سستا ہونے سے دس گرام سونا 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 81 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونا 4686ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں 50روپے کمی ہونے سے فی تولہ قیمت 7684روپے ہوگئی ہے۔