گزشتہ 6 دہائیوں سے پی آئی اے کے ساتھ منسلک رہے،ان کا مقام ادارے کیلئے شفیق والد جیسا تھا،قومی ایئرلائن کی تنظیم نو اور اسکو واپس منافع میں لانے میں مرحوم کے لئے گئے فیصلوں کا بہت عمل دخل تھا۔
اسلم آر خان وقت پر مشکل فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے،اس کے ساتھ ہی وہ فلاحی کاموں کی سرپرستی بھی کرتے تھے۔
سی ای او پی آئی اے کے مطابق اسلم آرخان کے انتقال سے مجھ سمیت پوری پی آئی اے شدید سوگوار ہے،اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے، ایسے شخصیات کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات تھی۔
مرحوم کا نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ انکی رہائش گاہ خیابان غازی ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔
