کراچی(اے بی این نیوز) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنی نئی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جہاں انہیں شدید عوامی ردعمل اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صحیفہ جبار خٹک متعدد ڈراموں سے شہرت حاصل کرچکی ہیں، اپنے بولڈ انداز، مختصر ہیئر سٹائلز اور سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹس کے باعث اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کولڈ پلنج واٹر ایکسرسائز کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ جم لباس میں برفیلے پانی کے ورزش سیشن سے لطف اندوز ہورہی تھیں، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ گائز برائے مہربانی کولڈ پلنج واٹر کی طرح ٹھنڈے رہیں۔
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا، کئی صارفین نے اداکارہ کے بدلتے انداز اور سوشل میڈیا سرگرمیوں پر تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ پہلے بہت خوبصورت لگتی تھیں، پتہ نہیں اب انہیں کیا ہوگیا ہے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ پھر کہتی ہیں لوگ میرے خلاف باتیں کیوں کرتے ہیں، جبکہ خود ایسی حرکتیں کرتی ہیں۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے طرزِ زندگی پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے مغربی ثقافت کی اندھی تقلید قرار دیتے ہوئے تنقیدی تبصرے کیے، تاہم کئی مداحوں نے یہ بھی کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے اور سوشل میڈیا پر ذاتی حملوں سے گریز کرنا چاہیے۔
