پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج خاطر خواہ کمی کا اعلان کرینگے: وزیراعظم

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے اور آج خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ساری دنیا میں پاکستان کا نام عزت و وقار سے گونج رہا ہے، دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے, کل شام ایران کے صدر سے بات ہوئی،انہوں نے بار بار پاکستان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان آکر وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرونگا۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے اب خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی، تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں اور اب وہ سیاہ رات ختم ہونے کو ہے، ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے اور آج خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *