لاہور : ( فریدہ خانم )،
ٹی ایل سی انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز لاہور اور “گھر فاؤنڈیشن” کے تعاون سے ایوانِ اکبری میں انٹرنیشنل نرسز ڈے، مدرز ڈے اور “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی والدہ محترمہ ساجدہ فاروق تارڑ تھیں۔ معزز مہمانوں میں سابق ایم پی اے فرح دیبا، سید توصیف شاہ، طاہر انجم، شیزا جہاں، شکیل ملک، محمد عبداللہ، مہوش فضل اور شہباز طالب شامل تھے۔مہمانِ خصوصی محترمہ ساجدہ فاروق تارڑ نے نرسنگ اسٹاف اور طلبہ کی خدمات کو سراہا اور پوزیشن ہولڈرز میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے “معرکۂ حق” کی جدوجہد میں عطاء اللہ تارڑ کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ماں کی مامتا اور تربیت ہی ہر کامیابی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ پروڈیوسر ، سینئر صحافی اور پی ایف یو سی کی وومن ونگ کی صدر محترمہ مہوش فضل کو “جاندار تقریبات” پر میڈل سے نوازا گیا۔ تقریب میں طلبہ نے “معرکۂ حق” پر ٹیبلو پیش کیا اور دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
“نرسز ڈے، مدرز ڈے اور “معرکۂ حق” کی پروقار تقریب میں سینئر صحافی و پروڈیوسر مہوش فضل کو جاندار تقریبات پر ایوارڈ”.
