وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں تشویشناک اضافہ

تھانہ نون کے علاقے جھنگی سیداں میں چھریوں کے وار، چار افراد شدید زخمی
اسلام آباد (راشد محمود ستی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔تھانہ نون کے علاقےجھنگی سیداں چنار مارکیٹ کے قریب ایک گروہ نے چھریوں کے پے در پے وار کر دیے۔واقعے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔مزید پانچ سے چھ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان میں عمر خان ولد اقبال حسین شامل ہے۔جبکہ خلیل احمد ولد کلیم بادشاہ اور مہتاب ولد نامعلوم بھی نامزد ہیں۔شہریوں نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *