جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) تنظیم اصلاح الفقراء حسینیہ نقشبندیہ کے زیرِ اہتمام جیکب آباد کے حمیدیہ ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں 17واں سالانہ “عظمتِ مصطفیٰ ﷺ، شانِ اہلِ بیتؑ” جلسہ نہایت عقیدت، احترام اور شاندار انداز میں منعقد کیا گیا۔
جلسے میں محبوبِ کریم سائیں، قمبر شریف کے گدی نشین بابا سائیں عطااللہ شاہ بخاری نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ شیر حسینیت، سید سائیں نصراللہ شاہ بخاری حسینی اور مظهرِ جمال مرشدِ حسین، حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ سید سائیں ثناءاللہ شاہ بخاری حسینی نے خصوصی خطابات کرتے ہوئے عظمتِ رسول ﷺ اور شانِ اہلِ بیتؑ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
جلسے کی صدارت فقیر محمد شریف حسینی نے کی، جبکہ انتظامی اور نگرانی کے فرائض فقیر خالد حسین حسینی، فقیر بشیر احمد حسینی اور فقیر مولا بخش حسینی نے انجام دیے۔
جلسے میں حسینی فقیروں سمیت عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ اظہارِ عقیدت کے طور پر نذر و نیاز (لنگر) کا بھی اہتمام کیا گیا۔
آخر میں مرشدِ کریم بابا سائیں عطااللہ شاہ بخاری نے ملک، قوم اور امتِ مسلمہ کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی