تربت سے افسوسناک خبر آگئی ، 6 افراد مارے گئے

کوئٹہ .تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تربت کے علاقے بلیدہ میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ایک گھر پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اطلاع ملتے ہی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ سے چند افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *