اسلام کے نام پر خونریزی کرنے والے خوارج اسلام کے دشمن ہیں؛
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے تک ریاستی آپریشنز جاری رکھنے کا مطالبہ؛
علماء کرام
لاہور(محمد منصور ممتاز سے)
دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں مفتی محمدحسین نعیمی ؒ اورڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید ؒ کی یاد میں منعقدہ سالانہ”مفتی اعظم پاکستان سیمینار“ میں علماء کرام نے مطالبہ ہے کہ فتنہ خوراج کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ ملکی سالمیت، امن و امان اور ریاستی اداروں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔فتنہ خوراج کا موجودہ دور میں دوبارہ سر اٹھانا انتہائی خطرناک ہے۔ یہ فتنہ اسلامی معاشرتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ہمیں اس فتنے کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنی ہوگی۔ دہشت گرد عناصر اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں، اور ان کے خلاف ریاستی آپریشنز کو کسی صورت ختم نہیں ہونا چاہیے جب تک یہ فتنہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔علماء کرام نے خوارج کے نظریات کو گمراہ کن اور نوجوانوں کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے دینی مدارس اور علماء کو دعوت دی کہ وہ معاشرے میں فکری رہنمائی کا کردار ادا کریں اور نوجوان نسل کو شدت پسندی سے بچائیں۔سیمینار سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی،پیراحسان حسیب الرحمان،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر محمداحسان بھٹہ،مفتی محمدرمضان سیالوی،ڈاکٹرطاہررضابخاری،مولانا امداللہ نعیمی،مولانا محبوب احمد چشتی،پروفیسر ڈاکٹر اکرم رانا،ڈاکٹر سید سلطان شاہ،ڈاکٹر شبیر احمدجامی،مولانا اکرم جاوید نورانی،ڈاکٹر عبدالروف رفیقی،ڈاکٹر میر آصف اکبر،ڈاکٹر حسیب احمدقادری ودیگررہنماؤں نے خطاب کیا۔سیمینارمیں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی،مفتی انورالقادی،مولانا غلام نصیرالدین چشتی،ڈاکٹر ارشد اقبال نعیمی،مفتی انتخاب احمدنوری،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،علامہ محمدشریف نعیمی،مولانا علی رضاصابری،پیر عثمان نوری،مفتی محمدعمران حنفی،پیر شہباز احمدسیفی،پروفیسرعبدالستار شاکر،پروفیسرظفراقبال نعیمی،مفتی ابوبکراعوان ایڈوکیٹ سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان،اساتذہ، جامعہ نعیمیہ کے ساتذہ وطلبہ،نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صوبائی عہدیداوں سمیت عامۃ الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمنیار سے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈ اکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ جامعہ نعیمیہ گزشتہ 73سال سے دینی تعلیم کے فروغ اورانسانی فلاحی وبہود میں مصروف عمل ہے۔یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام نے ہمیشہ اعتدال کا راستہ اپنا یاہے۔اسلام ایک پرامن دین ہے، اور اس کے نام پر خون ریزی کرنے والے خوارج اسلام کے دشمن ہیں۔ ریاست پاکستان ان کے خلاف جو آپریشن کر رہی ہے، ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ آپریشنز خوارج کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں۔ خوارج کے فتنہ کا قلع قمع کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر افسران و جوانوں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔جامعہ نعیمیہ اورمدارس اہل سنت سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ارض وطن کی حفاظت کے غیرمتزلزل عزم میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔علماء کرام دنیا کے معروضی حالات کوسمجھیں۔ایران،صومالیہ،سوڈا ن میں جاری کشیدگی انتہائی تشویشناک ہے،مسلم ممالک دفاعی،معاشی اورسفارتی لحاظ سے خود کو مضبوط بنائیں۔ممبراسلامی اسلامی نظریاتی کونسل پیر احسان حسیب الرحمان نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہاکہ فِتنہ الخوارج نے جہاد کے مقدس تصور کو مسخ کر کے مسلمانوں کے خلاف خونریزی کے جواز کے طور پر استعمال کیا ہے، حالانکہ اسلام بے گناہوں کے قتل کی سختی سے ممانعت کرتا ہے اور قرآن واضح طور پر فرماتا ہے کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے قرآن وسنت سے رہنمائی لیناہوگی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹراحسان بھٹہ نے اپنے خطاب میں کہ علماء کرام کومعاشرے میں قوم یکجہتی کے پیغام عام کرنا ہوگا۔نوجوان فیک نیوز اورجھوٹے بیانیہ سے خود سے بچائیں۔مسلح افواج نے مئی2025میں اللہ کی نصرت سے دشمن کوعبرت ناک شکست دی۔مفتی رمضان سیالوی نے کہاکہ دنیا کی بڑی طاقتیں کمزور ممالک کے وسائل پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں۔سمینار سے اختتام پرملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی