نائیجیریا(اے بی این نیوز)نائیجیریا میں سیسے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 38 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ خبررساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ لوکل گورنمنٹ ایریا کی زرک کمیونٹی میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کان میں ایک نجی کمپنی کی زیرِ نگرانی کام ہورہا تھا جہاں زیادہ تر مزدور زیرِ زمین سرنگوں میں مصروفِ عمل تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیرِ زمین سرنگوں میں زہریلی گیسوں بالخصوص کاربن مانو آکسائیڈ کے جمع ہونے سے دھماکہ ہوا جو عروج کے اوقاتِ کار کے دوران پیش آیا۔
مقامی قبائلی رہنماؤں نے واقعے کو تباہ کن قرار دیا ۔ قائم مقام ضلعی سربراہ علیو ادامو ادریس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔