شنکیاری (قاری خواجہ سے) پیکرِ اخلاص و محبت، یادگارِ اسلاف، ممتاز و بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینِ متین کی خدمت، اشاعتِ اسلام اور درس و تدریس میں گزاری۔ آپ اپنے حسنِ اخلاق، تقویٰ، سادگی اور علمی مقام کی وجہ سے علماء و عوام میں بے حد احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ مرحوم سیکڑوں علماء کرام کے استاد رہے اور ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔مرحوم کے پسماندگان میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ان کے دو صاحبزادے دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں حضرت علامہ مولانا قاری محمد سعید قاسمی شامل ہیں جو گوجرانوالہ کے مضافات ٹھکرکے وڑائچ میں دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہیں، جبکہ دوسرے صاحبزادے حضرت علامہ مولانا محمد ساجد ہزاروی سیالکوٹ ڈسکہ کے مضافاتی علاقوں میں دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ مرحوم کے دیگر دو بیٹے حاجی محمد حفیظ سعودی عرب جبکہ حافظ محمد یاسر دبئی میں برسرِ روزگار ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ 14 مئی بروز جمعہ المبارک ادا کی گئی جس کے بعد انہیں حاجی بیلہ شنکیاری میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔اہلِ علاقہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں نے مرحوم کے انتقال کو علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
یادگارِ اسلاف و بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے
