فی تولہ سونا پانچ لاکھ روپے سے نیچے آ گیا ہے، گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 24300 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 4لاکھ99ہزار462روپےہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 20 ہزار 833 روپے کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 2028 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ میں 243 ڈالر کی کمی ہونے سے قیمت 4ہزار767 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں، عالمی مارکیٹ میں چاندی فی اونس چھ فیصد سستی ہوئی ہے۔
ملک میں چاندی کے فی تولہ نرخ میں 760روپےکی کمی ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے اثرات نے اس قیمت میں کمی کو فروغ دیا ہے۔