پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

لندن (اے بی این نیوز ) لندن، برطانیہ اور یورپی ممالک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث توانائی کے شعبے میں مہنگائی نے شدت اختیار کر لی ہے، جس سے عام شہریوں کی زندگی پر براہ راست اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق، ٹریژری کے او بی آر واچ ڈاگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیل اور گیس کی قیمتیں اسی سطح پر رہیں تو سال کے آخر تک افراط زر تین فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 3.5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 135.67 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل 6.9 پیسے اضافے کے بعد 149.01 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ بیشتر علاقوں میں پیٹرول کی قلت بھی سامنے آئی ہے، جس سے شہری مزید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جنوری سے حالیہ 12 ماہ کے دوران افراط زر تین فیصد رہی، جو بینک آف انگلینڈ کے دو فیصد کے ہدف سے کافی زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *