غلام حسین کہیری کراچی اسپتال میں زیراعلاج ہیں انکا اعلاج اور عیادت کی جائے۔

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف۔زیب بنگلانی)
آل پاکستان کہیری اتحاد سندھ کی عمرکوٹ سمیت سندھ بھرسے کہیری برادری کا پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت۔صوبائی قیادت صدر نثاراحمد کھڑو اوردیگر سے مطالبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے ورکر بھٹو کےجیالے کامریڈ غلام حسین کہیری کراچی اسپتال میں زیراعلاج ہیں انکا اعلاج اور عیادت کی جائے۔
تفصیل کے مطابق۔آل پاکستان کھیری اتحاد سندھ کے چیئرمین، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن غلام حسین کھیری حسب دستور ھرسال کی طرح 27 دسمبر کو محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر کراچی سے اپنے قافلے کے ساتھ گڑھی خدا بخش آئے تھے، جہاں انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ ان کے دوستوں نے انہیں لاڑکانہ این آئی سی وی ڈی ہسپتال میں داخل کروایا، مگر طبیعت سنبھل نہ سکی۔ کهیری برادری نے ان کا سرکاری طور پر اعلاج کرانے کا مطالبه کیا هے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *