تھانہ صدر واہ کے سب انسپیکٹر ملک عابد نے مالک مکان کے ساتھ باز کرتے ہوئے مجھے جھوٹے پرچے میں ملوث کیا، سابقہ فوجی ناصر

ریٹائر فوجی کی اپنے ادارے کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل، سی ایم پنجاب کو بچیوں سمیت خودکشی کا پیغام

10 سال سے مکان میں رہ رہا ہوں کبھی کراۓ میں تاخیر نہ کی بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سابقہ فوجی ناصر

تمام واجبات ادا ہونے باوجود مجھے میرے سامان تک بذریعہ پولیس رسائی نہیں دی جا رہی بچیوں کو لے کر رکشے میں سونے پر مجبور ہوں، سابقہ فوجی

بار بار منت سماجت کرنے کے باوجود نہ پینشن بک دی جا رہی ہے اور نہ ہی سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑوں تک رسائی دی جا رہی ہے، سابقہ فوجی

پہلے بھی جھوٹے پرچے کا اندراج مالک مکان کی ایما پر سب انسپیکٹر عابد ملک نے کیا اب پھر ایک اور ایف آئی ار میں نامزد کی دھمکیاں دے رہا ہے، سابقہ فوجی

دوران نوکری قوم کی ماؤں بیٹیوں کی حفاظت کی ہے اپنی بیٹی کی حفاظت کرنے پر مسلسل استحصال اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سابقہ فوجی ناصر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے انصاف کی فراہمی میں مدد فراہم کی جائے میری بیٹیوں کا تحفظ کیا جائے، سابقہ فوجی ناصر

اگر تھانہ صدرواہ کے سب انسپیکٹر ملک عابد کے خلاف محکمانہ کاروائی نہ ہوئی تو مجبورا اپنی بیٹیوں کے ساتھ خودکشی پر مجبور ہوں گا سی ایم پنجاب کو واضح پیغام

ساری زندگی یونیفارم پہن کے عزت سے گزاری اج بھی رزق حلال کے حصول کے لیے رکشہ چلا رہا ہو لیکن پولیس نے زندگی تنگ کر دی گئی مجبورا خودکشی کا فیصلہ لیا، سابقہ فوجی ناصر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *