سالگرہ خلوص، محبت اور یادگار سفر میں بدل گئی
اسلام آباد(راشد محمود ستی )میاں محمد صالح ارشد نے 27 دسمبر کو اپنی سالگرہ دوستوں کے درمیان سادگی اور خلوص کے ساتھ منائی۔ملک کے مختلف شہروں سے دوست خصوصی طور پر پہنچے اور دوستی کی مثال قائم کی۔سیالکوٹ، لاہور اور قرب و جوار سے آنے والے احباب نے مصروفیات کو پسِ پشت ڈال دیا۔26 دسمبر کی رات کیک کاٹا گیا اور محفل دیر رات تک جاری رہی۔اگلے روز دوستوں کے ہمراہ مری اور نتھیا گلی کا یادگار سفر کیا گیا۔گلیات کی وادیوں، مال روڈ مری اور موسیقی بھری محفل نے سفر کو خاص بنا دیا۔دنیاپور سے آئے کزن عرفان شاہد بھی اس رفاقت کا حصہ بنے اور قربت بڑھ گئی۔اہلِ خانہ کی رہنمائی سے مری میں قیام کا بندوبست کیا گیا۔
نتھیا گلی کی صبح اور ہزارہ ہائی وے سے واپسی خوشگوار یاد بن گئی۔
دوستوں کی رخصتی پر جذباتی لمحات دیکھنے میں آئے۔سالگرہ کی یہ تقریب کیک سے زیادہ دوستی، محبت اور خلوص کی علامت بن گئی۔