ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے خلاف سخت کریک ڈاؤن بڑی کارروائیاں

عمرکوٹ سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔
ایس ایس پی عمرکوٹ کی واضح ہدایات اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت CIA عمرکوٹ نے دو کامیاب کارروائیاں انجام دیتے ہوئے بڑی مقدار میں شراب، وہسکی، ممنوعہ اشیاء اور دیگر سامان برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
➤ پہلی کارروائی – تھانہ تعلقہ عمرکوٹ (CIA)
Crime No: 55/2025 – U/S 3/4 PEHO
سی آئی اے عمرکوٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم مصری ولد الہو بھیل کو گرفتار کیا، جو ممنوعہ شراب کی ترسیل میں ملوث تھا۔
برآمدگی:
• 48 وہسکی پینٹ
ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ تعلقہ عمرکوٹ (CIA) پر درج کیا گیا۔
یہ کارروائی علاقے میں شراب کی غیرقانونی فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے خاتمے کی جانب اہم قدم ہے۔
➤ دوسری کارروائی – تھانہ عمرکوٹ سٹی
Crime No: 220/2025 U/S 3/4 PEHO
سی آئی اے عمرکوٹ کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر
ملزم شنکر ولد گھنشام مالہی کو گرفتار کیا، جبکہ کارروائی میں دو نامزد ملوث افراد — کرپال مالہی اور منون مہاراج — کی تلاش جاری ہے۔
برآمدگی:
• 109 (Poha) وسکی (سفید و سرخ)
• 2 لیٹر “سفاری” وسکی
• 11 عدد “لاوہ وٹکا”
• نقدی 4000 روپے
• ایک اسمارٹ موبائل فون
برآمد شدہ سامان کی مالیت ہزاروں روپے بنتی ہے، جو غیرقانونی شراب کے کاروبار کی نشاندہی کرتی ہے
کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری
ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں منشیات، شراب، گٹکا، ماوا اور دیگر ممنوعہ کاروبار کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
سی آئی اے اور تمام پولیس اسٹیشنوں کو واضح احکامات جاری ہیں کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
پولیس ترجمان کے مطابق:
“ضلع عمرکوٹ میں قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا توقف جاری رہیں گی اور معاشرے کو منشیات و مضر صحت اشیاء سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *