چھٹیوں کا اعلان بڑی خوشخبری سامنے آگئی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز نے اس حوالے سے تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے گرم علاقوں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

دوسری جانب یہ تعطیلات سرد علاقوں (ونٹر زون) کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان تعطیلات کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں، یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔

تاہم نوٹیفکیشن میں طلباء کی تعلیمی تکلیف کو بچانے کے لیے ایک اہم وضاحت کی گئی ہے کہ یونیورسٹیوں کا چار سالہ بی ایس پروگرام ان کے مقررہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ پہلے سے طے شدہ تمام امتحانات اور پریکٹیکل بھی ان کے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے اور تعطیلات سے متاثر نہیں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *