مستحق خواتین کیلئے خوشخبری،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں اضافہ

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔

سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد مستحق خواتین کی قسط اب ساڑھے 13ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 14ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے کا اضافہ کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر روبینہ خالد کی زیرِ صدارت بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں براہ راست ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرپرسن سینٹر روبینہ خالد نے کہا جن خواتین نے ڈیجیٹل والٹ کیلئے مفت سم حاصل نہیں کی وہ فوری طور پر اپنی سم کیلئے بی آئی ایس پی دفاتر سے رجوع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *