ایران کے اسرائیل اور امریکا کے اہداف پر لگاتار حملے جاری،بھاری نقصان،جا نئے تفصیلات

تہران ( اے بی این نیوز     ) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے جہاں ایران کی جانب سے اسرائیل اور امریکا سے منسلک اہداف پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق خلیجی خطے میں مختلف مقامات پر اہم فوجی اور بحری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بحریہ نے ایک اسرائیلی کنٹینر شپ پر بیلسٹک میزائل فائر کیا، جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی ڈرونز نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب امریکی میرینز کو نشانہ بنایا۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق مزید کارروائیوں میں بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ کے اینٹی ڈرون سسٹم کو بھی تباہ کیا گیا، جبکہ کویت میں قائم امریکی فوجی اڈے پر حملے کے دوران دو جدید ارلی وارننگ ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *