اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا، کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی, جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزمیں رات گئے بارش سے موسم سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ آج دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہ سکتاہے۔ بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی ہو گئی ، درجہ حر ارت 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
لاہور کا مطلع آج صاف ہے، شہر میں آج صبح سے ہی سورج کی کرنیں نمائیاں ہو رہیں ہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 کیا گیا .شہر میں آئندہ چوبئس گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں۔ کراچی کامطلع جزوی ابر آلود، آئندہ 2 روز میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 اپریل سےگرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، بارش کا سلسلہ 4 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، ژوب، شیرانی، بارکھان، لورالائی، ہرنائی اور کوہلو میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 4 اپریل کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی اگلے چند گھنٹے انتہائی اہم