یومِ عاشور پر عوامی میڈیا پریس کلب کا طبی امدادی کیمپ قاٸم، عزاداروں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گٸیں ۔

ضلع جیکب آباد :(نامه نگار)
نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانی کی یاد میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) کے موقع پر عوامی میڈیا پریس کلب جیکب آباد کے وائس چیئرمین ندیم لاشاری کی قیادت، محنت اور کاوشوں سے طبی امدادی کیمپ قائم کیا گیا۔
کیمپ میں ندیم لاشاری اور اُن کی ٹیم نے جلوسِ عزا اور مجالس میں شریک عزاداروں کو بروقت ابتدائی طبی امداد، ادویات اور دیگر ضروری طبی سہولیات فراہم کیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
اس موقع پر ندیم لاشاری نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی انسانیت، حق، صبر اور ایثار کا ابدی پیغام ہے، اور یومِ عاشور پر عزاداروں کی خدمت کرنا ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی میڈیا پریس کلب ہر سال عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھے گا۔
شہریوں اور عزاداروں نے طبی کیمپ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ندیم لاشاری اور اُن کی ٹیم کی خدمات کو سراہا اور اسے ایک قابلِ تحسین عوامی خدمت قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *