ایران نے امریکی لڑاکا طیارہ گرا دیا، پائلٹ حراست میں

تہران (انٹرنیشنل نیوز) غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ایرانی فوج نے ایک امریکی پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ایرانی مسلح افواج نے ایک امریکی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے، جو مبینہ طور پر ایرانی فضائی حدود میں مار گرائے گئے لڑاکا طیارے سے نکل کر زمین پر گر گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کوہگیلویہ اور بوئیر احمد صوبوں میں ایرانی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے نے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے امریکی F-35 طیارے کو مار گرانے کے بعد پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے ایران کے اندر اترا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز کو پائلٹ کے زندہ ہونے کا شبہ تھا جس کے بعد ریسکیو آپریشن کرکے اسے نکالنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم بعض اطلاعات کے مطابق ہو سکتا ہے کہ پائلٹ کو ایرانی فورسز کی تحویل میں لے لیا گیا ہو۔

ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی جب کہ اس خبر کی ابھی تک آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

دریں اثناء پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے جدید فضائی دفاعی نظام کا استعمال کرتے ہوئے وسطی ایران کے اوپر ایک دوسرے امریکی F-35 طیارے کو بھی مار گرایا ہے۔

بیان کے مطابق طیارہ مکمل طور پر تباہ اور گر کر تباہ ہو گیا اور اس کا تعلق برطانیہ کے RAF کے 10ویں سکواڈرن سے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *