واٹر کارپوریشن حکام کا شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو زبردست خراجِ عقیدت

علامہ اقبال کا فلسفہ قومی ترقی اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ واٹر کارپوریشن

کراچی (نمائندہ خصوصی شمس تبریزی)
کراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے افکار و نظریات آج بھی قومی ترقی، خود اعتمادی اور نوجوان نسل کی رہنمائی کا اہم ذریعہ ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی انسان کو اپنی صلاحیتیں پہچاننے، محنت کرنے اور بلند مقاصد کے حصول کا درس دیتا ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں اتحاد، احساسِ ذمہ داری اور مثبت تبدیلی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ احمد علی صدیقی نے کہا کہ اقبال کے فلسفہ خودی کو عملی زندگی میں اپنانا قومی اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ اقبال کی شاعری نوجوانوں میں حوصلہ، خود اعتمادی اور بلند عزائم پیدا کرتی ہے۔ نوجوان نسل کو شاہین کی صفات اپناتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ حکام اس عزم کا اظہار کیا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دیانت داری، محنت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *