







ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد کی خصوصی رپورٹ )
=
— ڈیرہ غازی خان کے بزدار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس (شوگر) اور اس سے جڑے پیچیدہ امراض کے حوالے سے ایک روزہ خصوصی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا。 کیمپ میں ماہر امراضِ شوگر و موٹاپا ڈاکٹر رضوان رزاق پتافی(ایم بی بی ایس، آر آئی ایم پی، سرٹیفائیڈ شوگر اسپیشلسٹ، آغا خان یونیورسٹی کراچی، رائل کالج آف فزیشن لندن) نے خصوصی طور پر مریضوں کا معائنہ کیا。
کیمپ کے دوران گردونواح سے آئے ہوئے 170 سے زائد مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ اس مفت کیمپ کی نمایاں خصوصیات درج ذیل رہیں:
مفت طبی چیک اپ: شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
مفت لیبارٹری ٹیسٹ: مریضوں کے مختلف ضروری ٹیسٹ بلکل مفت کیے گئے، جن میں شوگر کا 3 ماہ کا ٹیسٹ (HBA1C)، کولیسٹرول ٹیسٹ (لپڈ پروفائل) اور نیوروپیتھی (ہاتھ پاؤں میں جلن اور سن ہونے) کے ٹیسٹ شامل ہیں۔
فری بی ایم آئی چیک اپ: مریضوں کے وزن اور جسمانی تناسب (BMI) کی جانچ کی گئی۔
مفت ادویات کی فراہمی: چیک اپ کے بعد مستحق اور ضرورت مند مریضوں کو موقع پر ہی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر ماہرِ امراضِ شوگر ڈاکٹر رضوان رزاق پتافی کا کہنا تھا کہ اس فری کیمپ کا بنیادی مقصد عوام الناس بالخصوص غریب اور مستحق طبقے کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اور شوگر جیسی موذی بیماری سے بچاؤ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ کیمپ میں آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین نے اس فلاحی اقدام پر ڈاکٹر رضوان رزاق پتافی اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اسے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر حسنین رمدانی ،نادر ،خضر و دیگر نے مریضوں کے چیک اپ میں نمایاں کردار ادا کیا
