جیکب آباد 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان محافظ فورم ضلع جیکب آباد کی جانب سے احتجاجی ریلی

پاکستان محافظ فورم کے مرکزی سرپرستِ اعلیٰ صاحبزادہ ڈاکٹر عابد سلطان باھو اور مرکزی چیئرمین راجہ سرور سومرو مرکزی سینیئر نائب صدر نثار احمد ابڑو کی خصوصی ہدایات پر یومِ یکجہتی کشمیر احتجاجی ریلی شھید اللہ بخش پارک سے نکالی گئی۔
جو مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں پاکستان محافظ فورم کے ضلعی چیئرمین ڈاکٹر عبد الغفار جمالی مرکزی کو آڈینیٹر سرتاج اعوان ضلعی صدر مشتاق قاضی ضلعی جنرل سیکرٹری راحیل احمد منگی بابو عبد المجید جمالی ظھور احمد زھری محمد پنھل ڈومکی محمود سرپرہ حبیب اللہ بروھی سید عبد الغفار شاھ غلام یاسین جمالی راجہ کیھر ماما نور محمد مینگل مائیں صدر محمد اعظم مینگل سمیت تمام عہدیداران، کارکنان، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان”، “کشمیریوں پر بھارتی مظالم نامنظور” اور “ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں” جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان محافظ فورم کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ آخر میں پاکستان اور کشمیر کی سلامتی، آزادی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور پاکستان ذندہ باد پاک فوج ذندہ باد پاک رینجرز زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے گۓ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *