جنگ میں 800 امریکی مارے گئے: ایرانی فوجی ترجمان

تہران: ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ چار مطالبات تسلیم ہونے تک امریکا کو نہیں جانے دیں گے۔

ایرانی فوج نے جنگ میں اب تک 800 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 5000 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بمباری میں 1321 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنگ میں 17 امریکی اڈے تباہ ہوئے۔ امریکی فوج کا ہوٹلوں میں چھپنا ایک ذلت آمیز پسپائی ہے اور امریکی فوجی حکمت عملی کی ناکامی نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا ایران جنگ میں اب تک کئی امریکی لڑاکا طیارے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *