ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)
ہر سال کی طرح ٹھاروشاہ میں اس سال بھی 07 دسمبر سندھ دھرتی کا ثقافتی پروگرام نہایت جوش اور جذبے سے منایا گیا قومی گیتوں پر رقص کیا گیا, منشیات سے پاک سندھ دھرتی کے عنوان سے رہنمائوں نے عظیم الشان ثقافتی ریلی نکالی گئی،
جس میں ہزاروں کی تعداد میں سندھ دھرتی کے بہادر بیٹوں نے شرکت کی گلی گلی چوراہے چوراہے شہریوں اور تاجروں کی طرف سے ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھول برسائے گئے. ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی ہائی اسکول گراؤنڈ پر پہنچی جہاں پر اونٹ ، اور بیک گاڑیوں سجاکر سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا، ریلی پریس کلب پہنچی جہاں پر مقرری نے کہا کہ سندھ دھرتی کی ثقافت پانچ ہزار سال پرانی ہے اجرک ٹوپی کلہاڑی سندھ کی پہچان ہے, اور آج کل کے حکمران سندھ کے وسائل پر قابض ہیں سندھ کا پانی, سندھ کی گیئس, سندھ کا کوئلہ پر پنجاب سامراج قابض ہے, ستائیسویں اور اٹھائیسویں ترمیم پاس کرکے سندھ دھرتی کو توڑنے کی باتیں کی جارہی ہیں ہم سندھ دھرتی کی حفاظت کے لئے اپنا بچہ بچہ قربان کردیں گے لیکن سندھ دھرتی کو توڑنے نہیں دیں گے ریلی میں قومی کارکنوں, صحافیوں, سول سوسائیٹی کے میمبرز اور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی