کوٹلی ستیاں میں نو منتخب ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی کھلی کچہری،

کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی)— نو منتخب ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کوٹلی ستیاں میں ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ایچ او کوٹلی ستیاں ناصر محبوب اور اے ایس پی دانیہ رانا بھی موجود تھیں۔علاقے کے عوام کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں پہنچی اور اپنے مسائل ڈی پی او مری کے سامنے رکھے، جن پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔
ڈی پی او مری نے کہا کہ ضلع مری میں جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور ہر قسم کے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔
عوام نے کھلی کچہریوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے انہیں انصاف ان کی دہلیز پر میسر آتا ہے۔شرکاء نے ڈی پی او کے اقدام کو خوب سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *