سرکاری اسکول میں جنرل ٹیسٹ(جی ٹی) میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کاانعقاد نمایاپوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلباء کوتعارفی شیلڈز سے نوازگیا۔

عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ شہر کی تاریخ میں پہلی بار گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد میں سہ ماہی جنرل ٹیسٹ (جی ٹی) میں نمایاکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے ضمن میں تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں پوزیشن ہولڈر طلباء کے والدین کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ،طلباء اور معززین شہرنے کثیر تعداد میں شرکت کی،مقررین نے اپنے خطاب میں سہ ماہی جنرل ٹیسٹ میں طلباء کی جانب سے نمایاکارکردگی کامظاہرہ کرنے پر سرکاری تعلیمی نظام پر اعتماد کی بحالی قرار دیاشرکاء کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم طلباء نے ثابت کر دیاکہ اگر محنت ولگن اور درست رہنمائی میسر ہو تو کامیابی ممکن ہے انہوں نے کہاکہ کہ باصلاحیت طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تقریب کے دوران نمایاکارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں اسناد اور اعزازی شیلڈز نوازہ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *