ڈیرہ غازی خان ( بیوروچیف چوھدری احمد ): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکائالدین بزدار نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کے قیدیوں کے لیے میڈیکل آلات فراہم کر دیے۔ طبی سامان سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل سید بابر علی کے حوالے کیا گیا۔مراسلہ کے مطابق فراہم کیے گئے سامان میں بلڈ پریشر ناپنے کے دو آلات، دو گلوکو میٹر اور شوگر چیک کرنے کے لیے 500 سٹرپس شامل ہیں۔ یہ آلات جیل میں زیرِ حراست قیدیوں کی صحت کی بہتر دیکھ بھال اور بروقت طبی معائنے کے لیے استعمال میں لائے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا مقصد جیل میں طبی سہولیات کو مزید مؤثر بنانا اور انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔
ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکائالدین بزدار نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کے قیدیوں کے لیے میڈیکل آلات فراہم کر دیے