پاکستان میڈیکل کونسل کی 20 رکنی ٹیم نے میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کا دو روزہ تفصیلی دورہ کیا

ڈیرہ غازی خان (چوھدری احمد بیوروچیف ): پاکستان میڈیکل کونسل کی 20 رکنی ٹیم نے میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کا دو روزہ تفصیلی دورہ کیا۔ ترجمان میڈیکل کالج ڈاکٹر ہارون بلال نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد میڈیکل کالج کے مختلف شعبہ جات میں پوسٹ گریجویٹ سطح پر سپیشلائزیشن کے لیے مجموعی طور پر 44 پروگرامز کی منظوری کے سلسلے میں معائنہ کرنا تھا۔پاکستان میڈیکل کونسل کی ٹیم میں 18 انسٹرکٹرز اور 2 کوآرڈینیٹرز شامل تھے۔ ٹیم نے کالج کے 18 مختلف ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران سی پی ایس پی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت ایم ڈی،ایف سی پی ایس اور ایم ایس پروگرامز کے لیے دستیاب تعلیمی، تدریسی اور انفراسٹرکچر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔دورے کے موقع پر تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے اپنی فیکلٹیز، لیبارٹریز، وارڈز اور دیگر ضروری سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی اور پاکستان میڈیکل کونسل کی جانب سے مقررہ معیار اور ریکوائرمنٹس کو پورا کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے ٹیم کو آگاہ کیا۔ دورے کے بعد ڈی جی خان میڈیکل کالج میں ایم اور ایم ایس ڈی،ایف سی پی ایس کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو پاکستان میڈیکل کونسل/پی ایم ڈی سی سے باضابطہ ریکگنیشن حاصل ہونے کی توقع ہے۔ منظوری کی صورت میں یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹرز نہ صرف ملک بھر بلکہ بیرونِ ملک بھی ملازمت کے بہتر مواقع حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *