کالجز آؤٹ سورس نہیں ہوں گے، ایم پی اے بلال یامین ستی کا اعلان

ماضی کے ادھورے وعدوں کے باعث عوام مزید کسی اعلان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں

کوٹلی ستیاں( راشد ستی) اور مری کے سرکاری کالجز کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق ایم پی اے بلال یامین ستی کا بیان سوشل میڈیا پر جاری ہوا انہوں نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ ضلع مری میں کسی بھی کالج کو آؤٹ سورس نہیں کیا جائے گا۔اس اعلان پر عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ اللہ کرے یہ وعدہ عملی شکل اختیار کرے۔عوام کا کہنا ہے کہ ماضی میں کیے گئے متعدد وعدے آج تک پورے نہ ہو سکے 1990 میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف نےکوٹلی ستیاں میں اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا جس پر سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے لگانے کے باوجود تاحال اسٹیڈیم نہ بن سکا اور برش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سےمری کے جلسہ عام میں گھر گھر گیس فراہمی کا وعدہ کیا گیامگر وہ بھی آج تک وفا نہ ہو سکا۔اسی طرح جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا اعلان بھی عملی نہ بن سکاجس کے باعث آج بھی مریض راولپنڈی اور اسلام آباد ریفر ہوتے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نےگرلز کالج کو دو بسیں فراہم کرنے کا وعدہ کیاجو 13 سال بعد اس وقت ملیں جب کالجز کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے ہو چکے تھےٹورازم ہائی وے پر کام بند،بلک واٹر سپلائی اسکیم جو کہ عوامی منصوبے تھے التوا کا شکاراور کوٹلی ستیاں میں ٹیکنیکل کالج کا منصوبہ پر بھی کام رکا ہوا ہے۔ان تمام حقائق کے بعد عوام علاقہ کا کہنا ہےکہ وہ مزید کسی وعدے پر آسانی سے مطمئن نہیں ہو سکتے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *