پنڈی گھیب (صحبان عارف) : میجر جنرل (ر) محمد عارف ملک کی والدہ محترمہ پنڈی گھیب کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک ۔تفصیلات کے مطابق میجر جنرل ریٹائرڈ محمد عارف ملک(سابق ڈی۔جی ANF) اور ملک طارق اعجاز کی والدہ محترمہ ، سابق ایم۔پی۔اے حاجی گلاب خان مرحوم اور ٹھیکیدار میاں محمد مرحوم کی بھابھی قضائے الہی سے وفات پا گئیں ، انکی نماز جنازہ پنڈی گھیب کے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی ، معروف عالم دین پروفیسر بشیر احمد رضوی نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، جنرل ندیم ذکی منج ، جنرل نعیم اشرف ، جنرل وسیم اشرف ، جنرل اصغر ، دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود ملک ، سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور خان ، سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری آصف علی ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، ملک عامر علی خان ، ملک اسفندیار خان ، ملک امانت خان راول ، ملک حامد میٹھی سابق چیئرمین بلدیہ آفتاب حیدری ، سابق صدر بار ایسوسی ایشن شیخ آفتاب حسین ، ملک حسن ڈیرہ ، عامر شہزاد ، طارق محمود ، ملک فیصل منیر ، ملک کامران منیر ، ملک عدنان صادق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، سابق چیئرمین بلدیہ عبیداللہ طاہر ، ملک محمد عمران غریبوال ، خواجہ شہزاد حسن ، ملک احمد رضا ، سابق کونسلر حاجی عبد الغفار کے علاؤہ NUST یونیورسٹی سے متعلقہ اعلی انتظامی شخصیات ، اعلی عسکری و سول افسران ، علاقے بھر سے سیاسی ، سماجی ، صحافتی و کاروباری افراد اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں انہیں اشکبار آنکھوں کیساتھ پنڈی گھیب کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
میجر جنرل (ر) محمد عارف ملک کی والدہ محترمہ پنڈی گھیب کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک ۔