گوجرانوالہ(نمائندہ نیوز)تفصیلات کے مطابق 10/12/25 بروز بُدھ کو بعد از نمازِ عِشا مرکزی جامع مسجد فیضانِ مدینہ نتھو کے سندھواں ایمن آباد روڈ گوجرانوالہ میں زیرِ اہتمام مولانا عمران عطاری کے عظیم الشان میلادِ مصطفٰی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تلاوتِ کلامِ پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت کیلیئے پیرِ طریقت رہبرِ شریعت حضرت علامہ مولانا پیر امجد علی نقشبندی مجددی سیفی صاحب آستانہ عالیہ احمد پور شریف سے تشریف لائے۔ثناخوانانِ حضرات نے اپنی حاضری پیش کی۔نقابت کے فرائض مولانا عمران عطاری نے انجام دیئے۔خطبہ استقبالیہ مولانا قاری عطا اللہ بدر نے پیش کیا۔خصوصی خطاب کیلیئے فاضل نوجوان واعظ خوش الحان صاحبزادی علامہ عبداللہ نوشاہی صاحب (خطیبِ اعظم گوجرانوالہ خلیفہ آستانہ عالیہ گُلستانِ نوشاہی) تشریف لائے۔ان کا کہنا تھا کہ اصل خوبصورت زندگی وہی ہے جو اللہ اور اس کے محبوب ﷺ کی پیروی میں گزاری جائے۔اس کے متعلق کافی آیاتِ کریمہ اور احادیثِ مبارکہ پیش کیں۔علامہ عطا اللہ بدر صاحب۔مولانا حافظ عمران عطاری اور دیگر علماء و مشائخ سٹیج کی زینت بنے۔محمد علی حسن۔محمد ابراہیم۔علی حسنین مدنی۔ابراہیم اعجاز۔ابوبکر۔محمد طلحہ۔محمد سعد۔محمد احمد و دیگر اہلِ علاقہ کے عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ہم مولانا عمران عطاری کو عظیم میلادِمصطفٰی کانفرنس کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔محمد فیضان آصف محمد علی حسنین حفیظ نے درود و سلام کا نزرانہ پیش کیا۔کانفرنس کے اختتام پر جناب پیر امجد علی صاحب نے دعائے خیر فرمائی۔بعد میں لنگرِ رضویہ تقسیم کیا گیا۔
مولانا عمران عطاری کے عظیم الشان میلادِ مصطفٰی کانفرنس کا انعقاد