کے پی میں کل روزہ،عید ہفتے کو ہی ہو گی، مسجد قاسم علی خان کا اعلامیہ جاری

پشاور ( اے بی این نیوز) عیدالفطر سے متعلق اہم اعلان سامنے آ گیا ہے جہاں مسجد قاسم علی خان میں ہونے والے اجلاس کے بعد چاند سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
اجلاس میں موجود علماء کرام نے موصول ہونے والی شہادتوں کا تفصیلی جائزہ لیا، تاہم ناکافی شواہد کی بنیاد پر شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس موقع پر علماء نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ جمعہ کے روز رمضان المبارک کا تیسواں روزہ رکھا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت کرنے والے مولانا خیرالبشر نے بتایا کہ تمام گواہیوں کو شرعی اصولوں کے مطابق پرکھا گیا، لیکن قابلِ اعتماد شہادت نہ ملنے کے باعث عید کا اعلان ممکن نہیں تھا۔اس فیصلے کے بعد اب پشاور میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔ شہریوں کی بڑی تعداد اس اعلان کے بعد عید کی تیاریوں میں مصروف دکھائی دے رہی ہے جبکہ بازاروں میں بھی غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *