( نمائندہ اسلام اباد) راجہ خرم نواز ممبر نیشنل اسمبلی حلقہ این اے کے سٹاف آفیسر راجہ وسیم اور حلقہ48 کے کوارڈینیٹر براے گیس و بجلی چوہدری وسیم اور ڈویلپمنٹ کوارڈینیٹر چوہدری کامران محبوب نے مرواہ ٹاون اسلام اباد ایکشن کمیٹی کی خصوصی کاوش سے مرواہ ٹاون کا دورہ کیا کمیٹی کے صدر کامران شہزاد اور دیگر ارکان نے مہمانوں کا بھر پور استقبال کیا اور امد پر شکریہ ادا کیا صدر ایکشن کمیٹی کامران شہزاد نے ایم این اے کے سٹاف آفیسر اورکوارڑینیٹرز کی توجہ مروہ ٹاؤن کے بنیادی مسائل کی طرف دلائی اور گلیوں کی پختگی ،بجلی کے ٹرانسفارمر اور گیس کے کنکشز کے بارے میں درپیش مسائل سے اگاہ کیا ۔آخر میں مروہ ٹاؤن کا تفصیلی وزٹ بھی کیا گیا ۔ راجہ وسیم اور کوآرڈینیٹر زنے مروا ٹاون کے مسائل جس میں بلاک اے کا ٹرانسفارمر اور بلاک سی میں سڑک کی پختگی شامل ہیں ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی
ممبر نیشنل اسمبلی راجہ خرم نواز کے سٹاف آفیسر راجہ وسیم،کوآرڈینٹر برائے بجلی و گیس چوہدری وسیم اور ڈویلمنٹ کوآرڈینیٹر چوہدری کامران محبوب کا ایکشن کمیٹی کی دعوت پر مرواہ ٹاون کا خصوصی دورہ