کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
نئی قیمت کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہو گیا ہے جب کہ 10 گرام سونا 858 روپے کمی کے بعد 416 روپے 16 پیسے کا ہو گیا ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور فی اونس 10 ڈالر کمی کے بعد 4445 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔