کراچی: سندھ کے شہر شہداد کوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ اور سونامی مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق شہداد کوٹ اور اس کے گردونواح میں 12 بج کر 36 منٹ پر 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز شہداد کوٹ سے تقریباً 74 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بھیجیں۔