مشرق وسطیٰ کشیدگی: ایل پی جی گیس کی قیمت 10 روپے تک بڑھ گئی۔ 400

ملتان: مشرق وسطیٰ میں ایل پی جی گیس بحران پر کشیدگی شدت اختیار کرگئی، ملتان میں پچاس روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوگی جس سے شہری متاثر ہونے لگے ہیں، ملتان میں 50 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ درآمدی قیمتوں میں اضافہ اور رسد میں کمی کے باعث قیمت بڑھانا ان کی مجبوری بن گئی ہے۔ پہلے فیکٹری سے سلنڈر 12 ہزار میں ملتا تھا، اب 16 ہزار کا سلنڈر مل رہا ہے، جس میں فی سلنڈر چار ہزار روپے بڑھ گیا ہے۔

فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ جنگی صورتحال کے باعث ہمیں گیس نہیں مل رہی، جو سٹاک بچا ہے وہ دے رہے ہیں۔ ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں گیس مزید مہنگی ہونے کا خطرہ ہے۔

توانائی کی سپلائی لائن کے تسلسل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایل پی جی اور کوئلے کے تین جہاز پاکستان پہنچ گئے، تینوں جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحری جہاز پی سی جی پیریکلز 3 ہزار 800 ٹن سے زائد ایل پی جی لے کر عمان سے پہنچا، جہاز نیویگیٹر ایریس عراق سے 11 ہزار 136 ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچا، ایل پی جی کے جہاز سے مائع گیس آج آف لوڈ کی جائے گی، 52 ہزار ٹن سے زائد ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پر جہاز کو بھی آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *