حملوں سے اسرائیل کا ایک شہر صفحہ ہستی سے مٹ چکا ، صیہونی میئر انٹرویو کے دوران رو پڑا

حزب اللہ کے ہاتھوں تباہی کا ذکر کرتے اسرائیلی میئر زار و قطار رو پڑا۔

شمالی اسرائیلی شہر مارگالیوت کے میئر نے حالیہ ایرانی حملوں سے ہونے والے نقصان کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا ایک شہر صفحہ ہستی ہی سے مٹ چکا ہے، جبکہ دو تہائی شہری اپنا گھر چھوڑ چکے ہیں۔

میئر نے وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بالکل تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ مسلسل حملوں اور جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران نے انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ہر چیز تباہ ہو چکی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی ملک اسرائیل کی حمایت کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اسرائیل نے اپنی سکیورٹی لبنان کے حوالے کر دی ہو۔

اسی طرح کیرت شمونہ کے میئر نے بھی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہر تیزی سے خالی ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق دو تہائی شہری اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *