عمرکوٹ سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔
تفصیلات کے مطابق کنری پولیس نے ڈی آئی جی پولیس میر پور خاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر خصوصاشراب گٹکا و ماوا کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے کنری پولیس نے ڈی ایس پی سکندر سمیجو ایس ایچ او فرحان میمن کی سربراہی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بسٹاں چوک پر کار کو روکا جس میں 30 کارٹون لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد دو شراب کے سپلائر کو گرفتار کر لیا کار تحویل میں لے لی
اس سلسلے میں ایس ایچ او کنری فرحان میمن نے کنری تھانے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بالا حکام کے سخت ہدایت پر منشیات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بسٹاں چوک پر اسنیپ چیکنگ کے دوران خفیہ اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش کرپال مالہی کے دو کارندوں موہن میگھواڑ اور محبوب پنجابی کو کار سمیت 30 کارٹون شراب کے برآمد کیئے گئے ہیں جن کی لاکھوں روپے مالیت بتائی جاتی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف سعادت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش کرپال مالہی
کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے کنری پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ منشیات، شراب اور گٹکا و ماوا جیسے سماجی ناسور کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ عوام کی جان و صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔