ملک میں پٹرولیم مصنوعات( PetrolPrice ) کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ ڈیزل( DieselPrice ) کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے تک اضافہ متوقع ہے، جو ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈال سکتا ہے۔
اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتیں تقریباً 399 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہو گی۔اطلاعات کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی کی رات 12 بجے کے بعد کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول پمپس پر نئی قیمتیں نافذ ہو جائیں گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بڑھتی مہنگائی نے زندگی مشکل بنا دی ہے، اور اگر پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوئیں تو روزمرہ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے حتمی اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام ممکنہ اضافے سے پہلے ہی پٹرول پمپس کا رخ کر رہے ہیں۔
پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا امکان ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافے کا امکان۔ ڈیزل کی قیمت 399 روپے فی لٹر ہونے کا امکانہے۔
پٹرول کی قیمت 399 روپے فی لٹر ہونے کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔