مسلم لیگ ن کی اقلیتی رکنِ قومی اسمبلی نیلم کماری کے اعزاز میں ڈیپلو ہنگڑا ہاؤس میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا

عمرکوٹ (بیوروچیف زیب بنگلانی) مسلم لیگ ن کی اقلیتی رکنِ قومی اسمبلی نیلم کماری کے اعزاز میں ڈیپلو ہنگڑا ہاؤس میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی نیلم کماری اور دیگر معززین نے ہنگڑا ہاؤس ڈیپلو میں نئے سال کا کیک بھی کاٹا۔تقریب کے دوران دیوتا کماری ہنگڑا کی جانب سے رکنِ قومی اسمبلی نیلم کماری کو سونے کا تحفہ پیش کیا گیا۔ضیافت میں رمیش کمار، دیوتا کماری، روشن راہی، محبت رائے، ہرچندرائے، لجپت رائے سروپو، بصر، موہن لال موتی، بھمر لال کرنانی، وشنداس کمالیہ، اتم داس باسانی، مہیش کمار، پون کمار اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی نیلم کماری نے دیوتا کماری اور ان کے خاندان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *