عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔ ضلع عمرکوٹ میں مفت آنکھوں کے علاج کا کیمپ جاری۔
مرحوم سید حاجی میاں شاہ میموریل کی جانب سے اور سید علی مردان شاہ کی وصیت کے مطابق گاؤں آہوری فارم میں 22ویں مفت آنکھوں کے علاج اور آپریشن کا کیمپ کامیابی سے جاری ہے۔ کیمپ میں دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا جا رہا ہے جبکہ مستحق مریضوں کے مکمل طور پر مفت آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں۔ کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا، جن میں سے 406 مریضوں کے آنکھوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے اور لینس لگائے گئے۔ اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر سید نور علی شاہ، رکنِ صوبائی اسمبلی سید امیر علی شاہ، سینئر نائب صدر برہان الدین کنبھر اور ضلعی انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر گھنشام داس راتھوڑ، چاکر خان مری، اے سی جھامن داس، پرنسپل عبد الرؤوف سومرو بھی کیمپ میں موجود رہے۔ رہنماؤں نے مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔ ضلع عمرکوٹ میں مفت آنکھوں کے علاج کا کیمپ جاری۔