مری بار کونسل کے الیکشن میں ڈیموکریٹک گروپ کی شاندار کامیابی

عمران خان عباسی صدر، سردار یاسر سال 2026 کے لیے جنرل سیکرٹری منتخب، وکلاء کا جشن
مری (راشد محمود ستی) بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹک گروپ نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔انتخابی نتائج کے مطابق عمران خان عباسی کو صدر جبکہ سردار یاسر کو سال 2026 کے لیے جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔کامیابی کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹک گروپ سے تعلق رکھنے والے وکلاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔بار روم میں وکلاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور جشن منایا۔نو منتخب صدر عمران خان عباسی نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔جنرل سیکرٹری سردار یاسر نے بھی اعتماد پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے بار کونسل کو فعال اور وکلاء دوست ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وکلاء کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک گروپ کی کامیابی اتحاد اور اعتماد کا نتیجہ ہے۔تقریب میں سینئر وکلاء اور بار کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *