تمام منتخب عہدیداران و معزز ارکان کو مبارکباد، صحافتی فلاح اور عوامی مسائل کے حل کا عزم
کوٹلی ستیاں( راشد ستی)
آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ ضلع مری کےنومنتخب عہدیداران کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے اجرا پر تمام معزز ارکان کو مبارکباد پیش کی گئی۔عہدیداران نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیےمتحد ہو کر عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔تنظیم کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کوموثر انداز میں اجاگر کرنا اولین ترجیح ہوگی۔عہدیداران نے اس منصب کوایک امانت اور بڑی ذمہ داری قرار دیا۔اعلان کیا گیا کہ صحافتی اقدار اورپیشہ ورانہ دیانتداری کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔
میڈیا کونسل ضلع مری صحافی برادری کےحقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ ضلع مری کے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری