بیورو آف امیگریشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق سال 2024 میں7 لاکھ 27 ہزار381 پاکستانی بیرون ملک گئے تھے۔

بیورو آف امیگریشن کی دستاویز کے مطابق سال 2025 میں5 ہزار 659 اکاؤنٹنٹ ،10 ہزار 503 باورچی پاکستان سے باہر گئے۔

دستاویز کے مطابق 3 ہزار 795 ڈاکٹر، 5 ہزار 946 انجینئرز، 1 ہزار 640 نرسز اور 1 ہزار 725 اساتذہ بیرون ملک ملازمت کے لیے چلے گئے۔

بیورو کی دستاویز کے مطابق 2025 میں 1 لاکھ 63 ہزار 718 ڈرائیور، 6 ہزار 475 الیکٹریشنز، 4 لاکھ 65 ہزار 138 مزدور اور 5 ہزار 700 مستری بیرون ملک گئے ہیں۔

جاری دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ 12 ہزار 703 ٹیکنیشنز، 11 ہزار 777 منیجرز، 2 ہزار 306 پلمبر، 2 ہزار 27 ویٹرز، 18 ہزار 352 اعلیٰ تعلیم یافتہ، 13 ہزار 657 انتہائی ہنر مند، 2 لاکھ 22 ہزار 171 ہنر مند افراد، 42 ہزار 257 نیم ہنر مند، 4 لاکھ 66 ہزار اور 62 غیر ہنر مند افراد بیرون ملک گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *