ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری احمد ڈیلی جستجو سے )
امن و امان کی صورتحال ابتر، دن دیہاڑے غنڈہ گردی کی انتہا ہوگئی۔ چوٹی زیریں کے مصروف بازار میں سرکاری اسکول کے استاد محمد بلال کو شرپسند عناصر نے سرِ عام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
حملہ آوروں نے استاد محمد بلال پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے ان کے سر پر شدید ضربات لگائیں اور تشدد کر کے ان کی ٹانگ توڑ دی۔ زخمی استاد کو خون میں لت پت حالت میں فوری طور پر تحصیل ہسپتال کوٹ چھٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
عوامی حلقوں کا ردعمل:
اس وحشیانہ واقعے پر اساتذہ برادری اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ چوٹی زیریں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملوث غنڈہ عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کی جرات نہ کر سکے