ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)
ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی
جاری ہے، جاری رہے گی — ہماری جدوجہد جاری رہے گی
نیشنل پریس کلب نوشہروفیروز پر مسلح افراد کے حملے کے خلاف صحافیوں نے یونس راجپر اور ایم ظفر تگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
شرکاء نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیشنل پریس کلب پر حملہ کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے، بصورتِ دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا۔
احتجاج میں صحافیوں میں شبیر اجن ، خالد چانڈیو ، راجا رئیس سولنگی، اقبال احمد، اصغر علی ٹیگر، شکیل احمد، صددر علی مشرّی سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔